ابنا: علی اکبر صالحی نے سنیچر کی رات کو تہران میں افغانستان کی عدلیہ کے سربراہ عبدالسلام عظیمی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی مشترکہ تہذیب و تاریخ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان ایک ہی درخت کی دوشاخیں ہیں اور ایران میں افغان بھائيوں کی موجودگي دونوں ممالک اور قوموں کے تعلقات میں استحکام کا سبب ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ سرحدوں پر امن کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر بعض واقعات رونما ہوئے ہیں اور آئندہ ان کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ افغاں شہری قانونی راستے سے ایران آئيں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیاں طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران و افغانستان کے تعلقات تعاون کے جامع معاہدے کے تحت فروغ پائيں گے۔ عبدالسلام عظیمی نے بھی تیس برسوں سے ایران میں لاکھوں افغاں شہریوں کی موجودکی اور ملت ایران کی جانب سے ان کی پذیرائي پر ملت ایران کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲